Thursday, April 25, 2024

بھارت سرحدی معاملات کو مزید پیچیدہ بنانیوالے اقدامات سے گریز کرے،چین

بھارت سرحدی معاملات کو مزید پیچیدہ بنانیوالے اقدامات سے گریز کرے،چین
August 13, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا اور  بھارتی وزیر خارجہ کو کھری کھری سنا دیں ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر چین نے کہا کہ بھارت سرحدی معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کو ہر قسم کے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کر ڈالی۔ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اقدام سے کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، جوبڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے بھارتی اقدام کو چین کی سالمیت اور مفادات پر حملہ قراردیتے ہوئے، بھارت کی سرحدی علاقوں میں غیر ضروری مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب پر پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔