Friday, April 26, 2024

بھارت سب سے زیادہ آلودہ شہررکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا، گنگا اور جمنا دنیا کے 10آلودہ ترین دریاﺅں میں شامل

بھارت سب سے زیادہ آلودہ شہررکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا، گنگا اور جمنا دنیا کے 10آلودہ ترین دریاﺅں میں شامل
June 6, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے گندگی پھیلانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے بیس آلودہ شہروں میں سے تیرہ شہر بھارت کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے آلودگی میں بھی اپنانام بنا لیا۔ تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارت میں ہیں۔ عالمی ماحولیاتی دن کی مناسبت سے سامنے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے درالحکومت نئی دہلی سمیت امرتسر، لدھیانہ، ناستک، ممبئی کی فضاوں میں عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ آلودگی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان شہروں میں دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق بھارت کے دریا گنگا اور جمنا میں بھی آلودگی کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔ یہ دونوں دریا دنیا کے 10آلودہ ترین دریاو¿ں میں شامل ہیں۔