Thursday, March 28, 2024

بھارت: ریلوے انتظامیہ نے لنگوربھرتی کرلئے

  بھارت: ریلوے انتظامیہ نے لنگوربھرتی کرلئے
March 22, 2015
آگرہ(ویب ڈیسک)بھارتی شہرآگرہ کے ریلوے اسٹیشنوں پر بندروں نے ناک میں دم کردیا جس کے بعد ریلوے انتظامیہ نے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے لنگوروں کو بھرتی کرنا شروع کردیا۔ شرارتی بندورں نے نا صرف بھارت کے ریلوے سسٹم کو آگے لگا رکھا  ہے بلکہ مسافروں کا سامان بھی محفوظ نہیں ۔ ریلوے حکام کے مطابق بندر پلیٹ فارمز، بجلی کی تاروں اور ٹرانسمیشن لائنز خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ مسافروں اور دکانداروں کا سامان اور کھانے کی اشیا اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔ آخر کار اس کا حل یہ نکالا گیا کہ مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر لنگوروں کو بھرتی کیا جائے گا،ابتدا میں آگرہ کینٹ کے چار ریلوے اسٹینشوں پر لنگور رکھے گئے ہیں۔ کیونکہ بندرلنگوروں سے خوف کھاتے ہیں اور ان کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔