Thursday, May 2, 2024

بھارت ریاستی دہشتگردی کو تقویت دے رہا ہے : تہمینہ جنجوعہ

بھارت ریاستی دہشتگردی کو تقویت دے رہا ہے : تہمینہ جنجوعہ
September 19, 2016
نیویارک(92نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل مندوب برائے انسانی حقوق تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کو تقویت دے رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق انسانی حقوق کونسل میں بھارتی چہرہ بے نقاب کرنے کی پاکستانی کوششیں جاری ہیں ۔ پاکستانی مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کونسل میں خطاب کرتےہوئے کہا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کو تقویت دے رہا ہے اور معصوم کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کررہا ہے ۔ ان قوانین کے تحت بھارتی فورسز کوکشمیریوں کو ہراساں کرنے اور قتل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ  سات لاکھ سے زائد بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں خون کا بازار گرم کررکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئرپرسن خرم پرویزکوبھارت جانے سے روکنا افسوسناک ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان نے اقوام متحدہ کو بلوچستان اور کراچی میں بھارتی دہشتگردی کے کافی ثبوت فراہم کئےجبکہ بھارتی خفیہ اور سکیورٹی ایجنسی کے طالبان سے تعلقات کے حوالے سے بھی ثبوت فراہم کئے جاچکے ہیں ۔