Thursday, March 28, 2024

بھارت دوسرے درجے کے مخصوص تحفظات والا ملک قرار

بھارت دوسرے درجے کے مخصوص تحفظات والا ملک قرار
June 24, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)  بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال انتہائی ابتر صورتحال اختیار کر گئی ،  ہندو دہشتگردی کو سرکاری اور نجی سطح پر پشت پناہی حاصل ہے ، امریکا نے مذہبی آزادیوں پر سالانہ رپورٹ جاری کردی  جس  میں  بھارت دوسرے درجے کے مخصوص تحفظات والا ملک قرار دیا گیا ۔ شائننگ انڈیا کا مودی  حکومت کا نعرہ ذات پات کی تقسیم اور امتیازی رویوں میں دب کر رہ گیا ۔ امریکا نے  بھارت میں مذہبی آزادی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے چشم کشا رپورٹ جاری کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق بھارت میں دو سال میں فرقہ وارانہ، مذہبی تشدد میں اضافہ ہوا، گزشتہ سال ہندو دہشتگردی سے غیر ہندوؤں اور دلت پر تشدد، خوف اور ہراسانی بڑھی ، نجی اور سرکاری سطح پر ہندو دہشتگردی کی پشت پناہی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہندو جتھوں نے مسلمانوں اور  دلتوں کو دودھ، چمڑے اور گوشت کے کاروبار پر تشدد کا نشانہ بنایا، گائے کے تحفظ کیلئے 2017ء میں ہندو جتھوں نے 10 معصوم قتل کیے گئے ،مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں سمیت غیر ہندوؤں کو ہندو مذہب اپنانے پر مجبور کیا گیا۔ رپورٹ میں بھارت دوسرے درجے کے مخصوص تحفظات والا ملک قرار دیا گیا ، رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کا ہندو انتہا پسند گروپس سے تعلق ہے ، ان میں سے بیشتر  ارکان مذہبی اقلیتوں کیخلاف امتیازی زبان استعمال کرتے ہیں، بی جے پی رہنما ہمیشہ مذہبی تشدد کو ہوا دینے والی تقاریر کرتے رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کی 10 ریاستوں میں مذہبی آزادی کی صورتحال انتہائی خراب ہے،،ان میں  اتر پردیش، آندھراپردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، اڑیسہ، کرناٹکا،،مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور راجستھان شامل ہیں ۔ رپورٹ  میں امریکا  نے مودی حکومت سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ  اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے، عدم برداشت ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔اس سلسلے میں ایک تہائی ریاستی حکومتیں زبردستی تبدیلی مذہب، اور گائے ذبح کرنے کیخلاف قوانین لائیں۔