Monday, May 13, 2024

بھارت دوحہ جاکر طالبان سے بات کرسکتا ہے تو کشمیریوں اور پاکستان سے کیوں نہیں؟، محبوبہ مفتی

بھارت دوحہ جاکر طالبان سے بات کرسکتا ہے تو کشمیریوں اور پاکستان سے کیوں نہیں؟، محبوبہ مفتی
June 22, 2021

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوال اُٹھا دیا کہ، بھارت دوحہ جاکر طالبان سے بات کرسکتا ہے تو کشمیریوں اور پاکستان سے کیوں نہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں۔

محبوبہ مفتی مودی کی جانب سے طلب کئے گئے آل پارٹی کشمیر اجلاس کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی جماعتوں کی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پارٹی کشمیر اجلاس 24 جون کو نئی دہلی میں ہوگا۔

سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی سری نگر میں سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے ملاقات کی۔ فاروق عبداللہ نے محبوبہ مفتی  اجلاس میں  شرکت کی تصدیق کردی۔