Thursday, April 25, 2024

بھارت : دو طلبہ کی موت پر برہم ہجوم نے سکول ڈائریکٹر کو ہلاک کر دیا

بھارت : دو طلبہ کی موت پر برہم ہجوم نے سکول ڈائریکٹر کو ہلاک کر دیا
June 29, 2015
پٹنہ(92نیوز)بھارت میں دوطلبہ کی موت پر برہم مشتعل ہجوم نے سکول ڈائریکٹرکو تشدد کرکے ہلاک کردیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں نجی سکول کے دوطلبہ کی لاشیں قریبی دریا سے ملنے کے بعد طلبہ کے اہل خانہ اور مشتعل افراد نے سکول کے ڈائریکٹر  پر تشدد کیا۔ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔ سکول ڈائریکٹر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود پولیس نے اس کے باپ کو بچانے کیلیے کچھ نہیں کیا ۔ مشتعل مظاہر ین نے اسکول میں آکر توڑ پھوڑ کی، کئی   کلاسوں کو آگ لگائی  اور پولیس اہلکاروں پر پتھر بھی پھینکے۔تاہم پولیس کاکہناہے کہ اس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔