Saturday, April 20, 2024

بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے نیا پلوامہ ٹو کا ارادہ رکھتا ہے ، شاہ محمود قریشی

بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے نیا پلوامہ ٹو کا ارادہ رکھتا ہے ، شاہ محمود قریشی
August 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے نیا پلوامہ ٹو کا ارادہ رکھتا ہے۔ کشمیر میں صورتحال بگڑ چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا آج مقبوضہ کشمیر میں کوئی نہ کوئی حرکت ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق تنظیموں اور عالمی میڈیا کو مطلع کر رہا ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت بھانپ گیا ہے کہ کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ بھارتی فوجی بچے اور بچیوں کو زبردستی اٹھا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا خدشہ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت سکیورٹی کونسل کو منہ چڑا رہا ہے۔ خطے کے امن اور انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔