Tuesday, April 23, 2024

بھارت دشمن ملک ہے جو شروع دن سے ہی پاکستان کو غیر مستحکم کررہا ہے :گورنرپنجاب

بھارت دشمن ملک ہے جو شروع دن سے ہی پاکستان کو غیر مستحکم کررہا ہے :گورنرپنجاب
May 28, 2015
لاہور(92نیوز)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بھارت دشمن ملک ہے جو شروع دن سے ہی پاکستان کو غیر مستحکم کررہا ہے ۔ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھارت کی پاکستان کیخلاف سازشوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے بلوچستان سمیت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے بھارت کے ساتھ تجارت کی حمایت کی تاہم انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت سے تعلقات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ رفیق رجوانہ نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مشرف آمر تھے جو آج مکافات عمل کا شکار ہیں اور عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں جبکہ نواز شریف سرخرو ہو کر دوبارہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ ڈسکہ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے وکلاءکو تلقین کی کہ وہ اپنا احتجاج پرامن طریقے سے کریں۔