Wednesday, May 8, 2024

بھارت: دریائے گنگا میں کشتی الٹ گئی، 23افراد ہلاک

بھارت: دریائے گنگا میں کشتی الٹ گئی، 23افراد ہلاک
January 15, 2017

پٹنہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں دریائے گنگا میں کشتی الٹنے سے تئیس افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے، چھ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں ایک کشتی دریائے گنگا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں تئیس افراد دریا میں ڈوب گئے۔

کشتی میں چالیس افراد سوار تھے۔ چھوٹی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ چالیس میں سے چھ افراد لاپتہ ہیں جبکہ کچھ مسافروں نے تیر کر جان بچائی۔ حادثے کا شکار افراد دریائے گنگا کے بیچ جزیرے پر بسنت میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔