Sunday, May 19, 2024

بھارت دانستہ طور پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت دانستہ طور پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
September 24, 2017

اسلام آباد( 92 نیوز )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر مسلسل اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج دانستہ طور پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ روز   بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال شیلنگ سے ایک لڑکی شہید جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔