Thursday, March 28, 2024

بھارت داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے دشمنی کے بیانیے پر چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے دشمنی کے بیانیے پر چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی
September 24, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے دشمنی کے بیانیے پر چل رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن سے نیویارک پہنچ گئے ۔ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نیو یارک روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت مذاکرات کی بات کر کے پیچھے ہٹ گیا۔ پاکستان ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے دشمنی کے بیانیے پر چل رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دورہ سعودی عرب دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید رہا۔ سعودی ولی عہد سے نیو یارک کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہو گی۔ شاہ محمود قریشی انتیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔