Friday, April 26, 2024

بھارت خفت مٹانے کی کوشش کررہاہے،دفاعی تجزیہ کار

بھارت خفت مٹانے کی کوشش کررہاہے،دفاعی تجزیہ کار
March 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چین کی جانب سے مسعود اظہرکو دہشت گرد قراردینے کی تجویز روکے جانے پر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی حالیہ کارروائیوں میں ناکامی کی وجہ سے اس قدر بے چین ہے کہ دنیا کے دیگرممالک کے ساتھ ملکر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ سفارتی محاذ پر انڈیا کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے  بھارت  کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ چین نےمسعود اظہرکودہشت گردقراردینے کی تجویزایک بار پھر روک کردنیا کو بتادیا ہے کہ  پاکستان دہشت گردی کیخلاف مؤثر اقدامات اٹھارہاہے۔ دفاعی ماہرین اورتجزیہ نگاروں نےانسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کیا ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب

چینل 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا تھا الزام لگانا اور ثبوت نہ دینا انڈیا کی پرانی روش ہے ۔ اس لیے چین نے ہر بار بھارت کا راستہ روکا ہے ۔

ڈاکٹر حسن عسکری

سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کے مطابق  سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کے بعد بھارت کی بے چینی بڑھ رہی ہے جبکہ چین نے ایک بار پھر وفاداری نبھائی ہے ۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفرعلی

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفرعلی کے طمابق امریکانےحقانی نیٹ ورک اور بھارت نےمسعود اظہرکے نام رٹے ہوئے ہیں اور پاکستان پر دباؤ ڈالنےکی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ جنگی جنون میں مبتلابھارت اپنے حربوں میں ناکامی کی وجہ سے بوکھلایاہواہے مگراب اسےنہ صرف عسکری بلکہ عالمی  سفارتی سطح پربھی حزیمت کاسامناکرناپڑرہاہے۔