Sunday, September 8, 2024

بھارت خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنا چاہتا ہے  : سرتاج عزیز

بھارت خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنا چاہتا ہے  : سرتاج عزیز
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف  کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیزنے کہاہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرناچاہتا ہے مذاکرات کی منسوخی کے بعدانہیں اپنے لائحہ عمل پرغورکرناچاہیے۔ ایک انٹرویومیں مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ بھارت مذاکرات کوکمزوری مت سمجھے،پاکستان اپنے حقوق کاتحفظ کرناجانتا ہے،انہوں نے کہاکہ بھارتی ہم منصب سے مذاکرات کا ایجنڈا اوفا معاہدے کےعین مطابق تھا۔ ملاقات کی منسوخی کے بعدمودی سرکارکواپنے لائحہ عمل پرغورکرناچاہیے۔ سرتاج عزیز نےکہاکہ  جہاں تک مسئلہ کشمیرکاتعلق ہے تو اس پر پورا پاکستان متحدہے،کشمیرپربات چیت سے خطے میں سیکیورٹی صورتحال بہترہوگی۔ مشیرخارجہ نے واضح کیاکہ پاکستان نیویارک میں مذاکرات کی پیش کش نہیں کرے گا،یہ اب بھارت پرہے کہ وہ مذاکرات کی پیش کش کب کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پربھارت کی خلاف ورزیوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔ جبکہ بھارتی بارڈرفورس اوررینجرزحکام کےدرمیان ملاقات چھ ستمبرکوہوگی۔