Thursday, May 9, 2024

بھارت، حکومتی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں کسانوں کا نئی دہلی کی طرف مارچ

بھارت، حکومتی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں کسانوں کا نئی دہلی کی طرف مارچ
November 26, 2020

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں کسان بھی مودی سرکار کے رویے سے نالاں پنجاب سے روانہ ہوئے کسانوں نے جب ریاست ہریانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

کسانوں نے بھی جوابی مزاحمت دکھائی اور پولیس کی گاڑیوں کو دھکا لگا کر پیچھے کیا۔ ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔

ہزاروں کسان نئے قوانین کیخلاف سراپا احتجاج ہیں جن سے ان کو اپنی آمدنی کے کم ہونے کا خوف ہے۔