Sunday, May 5, 2024

بھارت حکومت اور اداروں نے ممبئی حملوں کے حقائق مسخ کئے،جرمن صحافی کا انکشاف

بھارت حکومت اور اداروں نے ممبئی حملوں کے حقائق مسخ کئے،جرمن صحافی کا انکشاف
May 13, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) ممبئی حملوں کو پاکستان  کیخلاف استعمال  کرنے کا بھارتی منصوبہ   ناکام ہو گیا، بھارت میں شائع ہونے والی تحقیقاتی  کتاب نے سارے منصوبے کی ہوا نکال دی ۔ معروف تحقیقاتی جرمن صحافی ایلیس ڈیوڈسن کی جانب  سے سامنے لائے گئےحقائق نے بھارت میں بھونچال برپا کر دیا تھا ۔ ممبئی حملوں سےمتعلق ہوشربا انکشافات اور حقائق پرمبنی تجزیے پرمشتمل یہ کتاب بھارتی پبلشرفروز میڈیا، نیودہلی کی شائع کردہ ہے۔ 2017 میں سامنے آنے والی اس کتاب میں یہ ثابت کیا گیا کہ دہلی سرکار اور بھارت کےبڑے اداروں نے حقائق مسخ کیے، بھارتی عدلیہ انصاف کی فراہمی اور سچائی سامنےلانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ،ممبئی حملوں کا  فائدہ ہندو انتہا پسندوں نے اٹھایا ۔ کتاب میں یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ ہندوانتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کو  بھی ان حملوں کا فائدہ پہنچا۔ صحافی ایلیس ڈیوڈسن اپنی تحقیقات میں اس نتیجے پر بھی پہنچا کہ ممبئی حملوں کا پاکستانی حکومت اور فوج کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، مصنف ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات کے مطابق ممبئی دہشت گرد حملوں کے حقائق چھپانا بھارتی سکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کی نااہلی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت حقائق میں جان بوجھ کر کی گئی ہیرا پھیری تھی۔ مصنف نے ممبئی حملوں کو خفیہ آپریشنزطرزکےحملے قرار دیا ، کتاب میں اجمل قصاب کے اقبالی بیان کےمطابق اُسے ممبئی  حملوں سے 20 دن پہلے گرفتار کیا گیا اور پھر ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں اجمل قصاب اپنے اس بیان سےمکرگیا۔