Wednesday, April 24, 2024

بھارت حالات وہاں تک نہ لے جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، صدر مملکت

بھارت حالات وہاں تک نہ لے جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، صدر مملکت
August 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے بھارت حالات وہاں تک نہ لے جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی  صدر مملکت عارف علوی نے  قومی پرچم لہرایا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، کابینہ ارکان، غیر ملکی سفارتکار، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات  اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔  بھارت  حالات  واپسی  ممکن  صدر مملکت  عارف علوی  سفارتکار  صادق سنجرانی  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نبی کریم ﷺ  کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا  گیا۔ صدر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا آج کا دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں ۔ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، ہم کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا بھارت غیرقانونی اقدام سےمقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت نے شملہ معاہدےکی   خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت یہ نہ بھولےمسئلہ کشمیر کے 3 فریق ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔ بھارتی اقدام کو سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا پاکستان پر امن ملک  اور امن چاہتا ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط لی گئی تو آخری راستہ جنگ اور جہاد کا ہی رہ جاتا ہے۔ بھارت معاملہ وہاں نہ لے جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ او آئی سی اور دیگر تنظیمیں بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کریں۔ صدر عارف علوی نے اپنے خطاب  میں نوجوان نسل کو نصحیت کی کہ وطن کو خدا کی نعمت سمجھیں اور اس کی قدر کریں۔ آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہوں۔ زندہ قومیں اسلاف کی اقدار اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔