Wednesday, April 24, 2024

بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ بڑھا رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ بڑھا رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
July 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ بڑھا رہا ہے۔ بحرِ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے۔ بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے، بحر ہند میں جوہری ہتھیار لائے جارہے ہیں، صورتحال پر گہری نظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں قبضے کو 300 دن گزر چکے ہیں، نماز عید پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا زلمے خلیل کی پاکستان آمد کی مصدقہ اطلاع نہیں، کلبھوشن کو قونصلر رسائی کی پیشکش کا کوئی جواب نہیں آیا۔