Sunday, May 19, 2024

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے : ملیحہ لودھی

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے : ملیحہ لودھی
September 24, 2017

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوے دار دنیا کا سب سے بڑا منافق ہے جو کشمیریوں پر بد ترین ظلم کر رہا ہے۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے خطاب میں ایک دفعہ پھر دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کی تو پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خوب جواب دیا ۔

 ملیحہ لودھی نے بھارتی جارحیت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے جارحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت الزام تراشی پر اترا ہوا ہے ۔ کشمیر میں کون ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ؟

 انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو دہشت گرد ہے ،وہ اس بات کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔

 ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا حل چاہتا ہے ۔ بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ مذاکرات کرنے ہیں تو الزامات سے باز آنا ہوگا۔