Saturday, April 20, 2024

بھارت جان لے صرف بجٹ میں اضافے سے کچھ نہیں ہوتا ، جذبہ اہم ہوتا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت جان لے صرف بجٹ میں اضافے سے کچھ نہیں ہوتا ، جذبہ اہم ہوتا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
May 9, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خارجہ کا کہنا ہے بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہو گا تاہم سالمیت کا تحفظ دفاعی بجٹ سے نہیں جذبے سے ہوتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافے سے اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔ 1989 سے ابتک 19 صحافی شہید ہو گئے ہیں جبکہ کئی زیر حراست ہیں ۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک سمیت حریت رہنماﺅں کو زیر حراست رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان نے واضح کیا کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ عالمی بینک اپنا کردار ادا کرے۔

 ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں 21,22 مئی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے بشکک وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاک، بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا امکان نہیں۔

 آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تصدیق

ترجمان نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تصدیق بھی کر دی اور ساتھ ہی پاکستانی لڑکیوں کی چین سمگلنگ کے واقعات کو محدود قرار دیا۔

انہوں نے کہا افغان سرزمین سے پاکستانی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افغانستان سے شدید احتجاج کیا۔ ایران ،امریکا تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں۔