Sunday, September 8, 2024

بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے: سیکرٹری خارجہ

بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے: سیکرٹری خارجہ
July 12, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کا خون بہا کر آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہاکہ بھارت کشمیر میں نہتے لوگوں کا خون بہا رہا ہے۔ یہ آزادی کی تحریک ہے جسے بھارت دہشت گردی کی تحریک بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اعزاز چوہدری کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کوبھارت سمیت ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔ اعزاز چودھری نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کہا دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات بہت ضروری ہیں۔ اس کے لیے پرانے تنازعات کو حل کرنا ہو گا۔ پاکستان کو توقع ہے کہ بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرے تاکہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو حل کیا جا سکے۔