Sunday, September 8, 2024

بھارت بوکھلاہٹ میں کسی بھی وقت کسی کو بھی پاکستانی ایجنٹ قرار دے سکتا ہے : ڈاکٹر دانش کا انکشاف

بھارت بوکھلاہٹ میں کسی بھی وقت کسی کو بھی پاکستانی ایجنٹ قرار دے سکتا ہے : ڈاکٹر دانش کا انکشاف
March 27, 2016
کراچی(92نیوز)نائنٹی  ٹو نیوز  گرفتار ''  را ''کے  ایجنٹ کل بھوشن یادیو سے متعلق مزید سنسنی  خیز  انکشافات  سامنے  لے  آیا یادیو  بلوچستان میں  مکتی  باہنی طرز کی  تحریک چلانا چاہتا تھاگوادر ایئر پورٹ پر  حملہ بھی مذموم مقا صد میں شامل  تھا  ڈاکٹر دانش نے انکشاف کیاکہ بھارت بوکھلاہٹ  میں کسی  بھی وقت  کسی کو بھی پاکستانی  ایجنٹ  قرار دے سکتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  را کا شیر  پاکستانی سکیورٹی  حکام کے سامنے  چوہا  بن گیا اورایک   ایک  کرکے  راز اگلنے لگا۔ بھارت کے بڑے جاسوس کل بھوشن یادیو نے  پاکستان دشمنی میں  را، این ڈی ایس اور ایرانی باڈر سیکورٹی فورسز کے گٹھ جوڑ  کا پردہ  چاک کر دیا۔   یادیو۔ ان ایجنسیوں کے ذریعے  پاکستان سے افغانستان، افغانستان سے پاکستان اور پاکستان سے ایران آتا  جاتا  تھا  جبکہ اس نے  بلوچستان میں کروڑوں روپوں سے  ایجنٹ خریدے۔ پاکستانی   حکام کے سامنے راکے گرفتار  جاسوس نے بلوچستان اور کراچی میں اپنے معاونین کی نشاندہی بھی  کردی ذرائع کے مطابق کل بھوشن یادیو کے سہولت کار  بھی  گرفتار کر لئے گئے ہیں اور بلوچستان  سے جلد  را کا نیٹ ورک  توڑ دیا جائے گا ۔ کل بھوشن یادیو کو چار  بڑے اہداف دیئے گئےتھے جن میں  بلوچستان میں مکتی باہنی طرز کی تحریک  چلانا  دہشت  گردی کی کارروائیاں کرنا اور گوادرایئرپورٹ پر تخریب کاری  کرنا شامل  تھے نائنٹی ٹو نیوز کے سینئر تجزیہ کارڈاکٹر دانش نے انکشاف  کیا ہے کہ بھارت بوکھلا گیا  اور وہ   کسی بھی وقت کسی شخص کوپاکستانی ایجنٹ قرار دے سکتا  ہے۔ ا دھر نائنٹی  ٹو نیوز نے  کل بھوشن یادیو  سے متعلق  مزید  معلومات  بھی  حاصل کر لیں  بھارتی  ایجنٹ سابق اسسٹنٹ کمشنر پولیس سدھیر یادیو کا بیٹا ہے اور اس کا آبائی گھر ممبئی میں ہے جہاں بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد تالہ لگ چکاہے ۔ بھوشن یادیو کا  پاسپورٹ  بھارتی  ریاست مہاراشٹرا کے شہر سنگلی سے جاری ہوا دوسری  جانب بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل گگن دیپ بخشی نے بھی کل بھوشن کے نیول کمانڈر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔