Wednesday, May 8, 2024

بھارت، بنگلہ دیش، جرمنی اور چین میں بارشوں سے تباہی، نظام زندگی درہم برہم

بھارت، بنگلہ دیش، جرمنی اور چین میں بارشوں سے تباہی، نظام زندگی درہم برہم
July 31, 2021 ویب ڈیسک

ہماچل پردیش (92 نیوز) بھارت، بنگلہ دیش، جرمنی اور چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہیں۔ غیر معمولی بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر رکھا ہے۔

بھارت میں شدید بارش نے تباہی کی داستانیں رقم کردی ہے۔ ہماچل پردیش میں لینڈ سلائڈنگ 7 زندگیاں نگل گئی۔

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ موسلادھار بارشوں کی نظر ہوگئے۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے۔

چین میں کئی روز سے جاری بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سڑکوں پر گھڑی گاڑیاں کشتیوں کی طرح پانی میں تیرتی نظر آرہی ہیں۔

جرمنی میں بھی تاریخ کی بدترین بارش ہوئی جس نے املاک کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ جرمن حکام کی جانب سے بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

امریکی ریاست پینسلوینیا میں دو طوفانی بگولوں نے مکانات کو روئی کے گالوں کی طرح اڑا کررکھ دیا۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔