Saturday, April 20, 2024

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے:چودھری پرویزالہیٰ 

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے:چودھری پرویزالہیٰ 
June 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے  پاکستان میں را کی مداخلت ایک اہم مسئلہ ہے حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے کو ہرفورم پراُٹھائے۔ نائیٹی ٹو نیوز کے پروگرام  میں بات چیت کرتے ہوئے  چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ را کی پاکستان میں مداخلت ایک اہم مسئلہ ہے  حکومت کو چاہیے اس کے خلاف آواز بلند کرے ۔  صرف آرمی چیف راحیل شریف ہی کشمیرکے بارے میں آواز اُٹھا رہے ہیں ،موجودہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ پنڈی میٹرو بس منصوبے پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے بجلی پرخرچ کرتی۔ اُنہوں نے ایم کیو ایم کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی بی سی کی رپورٹ غلط ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔