Monday, September 16, 2024

بھارت بتائےکلبھوشن یادیوکوجعلی نام سےپاسپورٹ کیوں دیا گیا : عبدالباسط

بھارت بتائےکلبھوشن یادیوکوجعلی نام سےپاسپورٹ کیوں دیا گیا : عبدالباسط
April 12, 2017
نئی دہلی (92نیوز)بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت بتائے کہ کلبھوشن یادیو کوجعلی نام سے پاسپورٹ کیوں دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی سرکارکے ہی بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اینکر سے سوال کیا کہ بھارت بتائےکلبھوشن یادیوکوجعلی نام سےپاسپورٹ کیوں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مودی سرکار سے بھی یہی سوال کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں دہشتگردی کیلئے کیوں بھیجا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو2003سےجعلی نام کے ساتھ بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان آتا جاتا رہا لیکن اس وقت بھارتی حکومت نے اس کا نوٹس کیوں نہیں بلکہ پاکستان میں دہشتگردی کراتے رہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیوکوریاستی قانون کےتحت سزادی گئی اور ملٹری کورٹس کی توثیق بھی پاکستان کی پارلیمنٹ نے کی تھی ۔ سفیر کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن کوئی سویلین نہیں تھا کہ اس کا ٹرائل سول عدالتوں میں کیا جاتا وہ نیوی کا ہائی آفیشل تھا اس لئے اسکا ٹرائل بھی آرمی کورٹ میں کیا گیا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ   کلبھوشن یادیو رحم کی اپیل کر سکتا ہے۔