Thursday, April 25, 2024

بھارت : بارشوں سے تباہی ،نیو دہلی اور شمالی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج

بھارت : بارشوں سے تباہی ،نیو دہلی اور شمالی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج
July 11, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی،نیودہلی اور شمالی ریاستوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مون سون کی بارشوں نےشمالی ریاستوں میں دوہزار تیرہ میں ہونے والی تباہی کی یاد تازہ کردی،پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے،جبکہ سڑکیں جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہےگا،نیودہلی کے کئی علاقوں میں بارش نے ٹریفک کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے،جبکہ سرکاری اداروں کا روایتی جملہ ہے کہ وہ بارش میں پھنسے  لوگوں کی مدد کررہے ہیں ۔