Thursday, April 25, 2024

بھارت: باراتیوں کی وین کو حادثہ، دولہا دلہن سمیت11افراد ہلاک

بھارت: باراتیوں کی وین کو حادثہ، دولہا دلہن سمیت11افراد ہلاک
May 1, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں باراتیوں سے بھری وین ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کے ضلع جل پیگوری میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب سے واپس آنے والے افراد کی وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں سات افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ چار افراد نے ہسپتال پہنچ کر جان دیدی، متعددزخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔