Friday, April 26, 2024

بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف

بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف
December 9, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت ایک مرتبہ پھر کسان تحریک سمیت داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے علاقائی امن کے درپے ہو گیا ،  فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کرنے لگا، پاکستان نے تینوں مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے مذموم عزائم کے پیش نظر سرحدوں پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، لداخ اور ڈوکلام میں حزیمت کے بعد ہندوستان پر اندرونی اور بیرونی دباؤ ہے جس کے باعث بھارت بارڈر ایکشن یا سرجیکل سٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے ۔ بھارت کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں مظالم سے عالمی میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

سال 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا، 26 فروری 2019 کو ناکام آپریشن کی کوشش کی اور منہ کی کھانا پڑی جبکہ پوری دنیا میں ذلت اور رسوائی بھی سمیٹی ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا مودی سرکار کے خلاف کھڑا ہو گیا بھارتی میڈیا میں آوازبلند کی جارہی ہے کہ ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپاو۔ بھارت نے کارگل سے حاصل ہونے والے سبق کو بھلا دیاہے ، ڈوکلم کرائس 2017 سے لے کراب تک مودی حکومت حقائق تسلیم کرنے سے انکاری ہے  چین نے بھارت کی انہیں سازشوں اور ایشیاء میں ہمسایہ ممالک کے خلاف مذموم جارحانہ عزائم کے باعث بھارت کے یادگاری ٹکٹس کو منسوخ کر دیا ہے۔

 چین کی اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے ہندوستان کے ساتھ 2020 میں باہمی تعلقات کے 70 ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹس جاری کیے تھے جنہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔