Friday, April 26, 2024

گزشتہ دس سال کے دوران بھارت نے ایم کیو ایم کے سینکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم کی: بی بی سی رپورٹ

گزشتہ دس سال کے دوران بھارت نے ایم کیو ایم کے سینکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم کی: بی بی سی رپورٹ
June 24, 2015
لندن (ویب ڈیسک) بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر سا منے آ گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ میں  دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے دو سینئر رہنماؤں نے دو ہزار بارہ میں ہندوستان سے مالی مدد لینے کا اعتراف پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے برطانوی حکام کو ایم کیو ایم کے ایک رہنما کے گھر پر دو ہزار تیرہ میں ایک چھاپے کے دوران ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی ایک فہرست بھی ملی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ چھاپے کے دوران ملنے والی فہرست میں خریدا گیا اسلحہ اور رقم ممکنہ طور پر کراچی میں استعمال ہونا تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ دس سال کے دوران ایم کیو ایم کے سینکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت بھی فراہم کی۔ ہندوستانی حکام نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔