Thursday, April 25, 2024

بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں ناکام

بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں ناکام
October 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں ناکام ہو گیا۔ بھارتی چالیں ایک بار پھر ناکام ہو گئیں۔ مودی حکومت کو سفارتی محاز پر ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑگئی۔ بھارت کا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالوانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ پیرس میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں چین نے پاکستان کی بھر پور مدد کی۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بہترین انداز میں پاکستان کو موقف پیش کیا تاہم ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو فروری تک مقرر ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں ہے، معاملات مزید بہتر کرنے کے لئے پاکستان کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے آنے کے بعد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فانانسگ کے خلاف پیش رفت ہوئی ہے ۔ ایف اے ٹی ایف اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے مگر اب بھی دیگر کچھ اہداف پر عمل درآمد ہونا باقی ہے ۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا آج آخری روز تھا جس کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان کے 5 رکنی وفد نے شرکت کی تھی۔