Thursday, May 2, 2024

 بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک ہے: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

 بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک ہے: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
March 17, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور انٹی کرپشن گلوبل سول سوسائٹی آرگنائزیشن کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک ہے۔ تفصیلات کےمطابق ہردس میں سے ساتواں بھارتی سرکاری کام کیلئے رشوت لینے پر مجبورہے۔ کرپشن اور عوام نامی اس سروے میں بائیس ہزار لوگوں کو شامل کیاگیا ، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیا کے کئی ممالک رشوت ستانی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ہیں سروے میں بھارت کو دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ قراردیا گیا جبکہ جاپان کو شفاف ترین ملک کا درجہ ملا جہاں صرف صفر اعشاریہ 2فیصد لوگوں کو رشوت ستانی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں رشوت کے سب سے زیادہ واقعات پولیس ڈیپارٹمنٹ سے منسوب ہیں جبکہ  بھارتی سرکاری سکول بھی اس لعنت میں بری طرح مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سکولوں میں رشوت کی شرح  85جبکہ شعبہ صحت میں 59 فیصد تک ہے جبکہ ہر دس میں سے ساتواں بھارتی رشوت دینے پر مجبور ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین  میں رشوت کی شرح بھارت سے کہیں کم ہے۔