Thursday, September 19, 2024

بھارت ایشیئن کرکٹ کا چھٹی مرتبہ چیمپئن بن گیا

بھارت ایشیئن کرکٹ کا چھٹی مرتبہ چیمپئن بن گیا
March 6, 2016
  ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر چھٹی مرتبہ ایشیئن کرکٹ کا چیمپئن بن گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے ہرا کر چھٹی مرتبہ ایشیئن کرکٹ کا تاج سر پر سجالیا ۔ اس سےپہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا ۔بنگلہ دیشی  ٹیم نے مقررہ پندرہ اوورز میں 120رنز بناتے ہوئے بھارت کو 121رنز کا ہدف دیا ۔ بھارت کی طرف سے کوہلی اور دھاون کی شاندار اننگز نے بھارت کو ہدف کے قریب تر پہنچا دیا تھا تاہم دھاون 60سکور بناکر تسکین کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے ۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ہمیشہ کی طرح انیسویں اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا ۔