Tuesday, April 23, 2024

بھارت ایسی کوئی حرکت نہ کرے جس سے خود اسے نقصان اٹھانا پڑے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت ایسی کوئی حرکت نہ کرے جس سے خود اسے نقصان اٹھانا پڑے،ڈی جی آئی ایس پی آر
September 23, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس کا نقصان اُسے خود اٹھانا پڑے، ہم جنگ کے لئے تیار ہیں مگر امن کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں ۔پاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا ،دنیا پاکستان کے کردار کو مثبت انداز سے دیکھ رہی ہے ۔ دہشت گرد بھارتی فوج کے  آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے بھارتی فوج کا ہی مکروہ چہرہ سامنے آگیا  ، تاہم پاک فوج  نے بھی اپنا پیغام پہنچا دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دوٹوک  الفاظ میں پیغام دیا اور کہا بھارت ایسی کوئی حرکت نہ کرے جو اُس کے اپنے لئے نقصان  کا باعث بنے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم  جنگ کے لئے تیار ہیں مگر امن کے لئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارتی فوجی کی توہین کے الزام کا بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا اور کہا کہ پاکستان پروفیشنل فوج ہے کسی فوجی کی توہین نہیں کر سکتی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے واضح کہا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیر اور  داخلی سطح پر مسائل کا سامنا ہے ،پاکستان مذاکرات سے کبھی نہیں بھاگا اب بھی حکومت پاکستان کی پیش کش موجود ہے۔ سرجیکل سٹرائیک کادعویٰ جھوٹ کا پلندہ تھا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج اپنی پارلیمنٹ کو مطمئن نہیں کر سکی تھی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بھارت اپنے داخلی معاملات کا رخ پاکستان کی طرف موڑنا چاہتا ہے ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف انتہائی موثر کردار ادا کر چکا ہے اور اب دنیا کے ساتھ بھی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔