Friday, April 26, 2024

بھارت‘ ایران معاہدہ عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے : امریکی سینیٹرز

بھارت‘ ایران معاہدہ عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے : امریکی سینیٹرز
May 24, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پیر کے روز ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے منصوبے پر ہونے والے معاہدے پر امریکی سینیٹرز نے سوالات اٹھا دیے اور اس منصوبے کو ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن نے سہ ملکی چاہ بہار بندرگاہ منصوبے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے سربراہ باب کروکر کا کہنا ہے کہ منصوبہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خلاف ہے۔ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر وسوخ کو کم کرنے کے لیے بھارت اور امریکا کا اکٹھا ہونا بہت ضروری ہے۔ نائب سیکرٹری اسٹیٹ نیشا ڈیسائی بسوال نے کمیٹی کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایران پر پابندیوں کے پیش نظر اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور منصوبے کے ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ نائب سیکرٹری اسٹیٹ برائے وسطی وجنوبی ایشیا کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق بھارت کو کئی بار آگاہ کر چکے ہیں۔ امریکی سینیٹرز نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی حوصلہ افزائی بھی کی تاہم بھارت میں بڑھتی ہوئے مذہبی عدم برداشت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔