Friday, May 10, 2024

بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی
December 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے ذرائع مواصلات پر پابندی عائد کرکے دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اصل حقائق تک رسائی سے محروم رکھا۔ آج مودی سرکار کی مسلم کش اور ہندوتوا سوچ نے پورے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کو جو آگ مقبوضہ جموں وکشمیر لگائی گئی تھی آج وہ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے۔ متنازعہ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف گلی گلی احتجاج جاری ہے۔