Thursday, April 25, 2024

بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے کشمیر کے حق میں بینر لہرائے گئے

بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے کشمیر کے حق میں بینر لہرائے گئے
July 7, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانیہ میں بھی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی گونج سنائی دی گئی۔ بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے کشمیر کے حق میں بینر لہرائے گئے۔ لیڈز میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران فضا میں جہاز کے ذریعے بینرز لہرائے  گئے۔ ہوائی جہاز دو مختلف بینرز کے ساتھ گراؤنڈ کے اوپر پرواز کرتا رہا۔ بینر کے اوپر"بھارت نسل کشی روکو، کشمیر کو آزادی دو جبکہ دوسرے پر کشمیر کیلئے انصاف تحریر تھا۔ حالیہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فورسز کے مظالم میں شدت آئی ہے ۔ صرف ماہ  جون  میں  نام نہاد آپریشنز کے دوران اٹھائیس  کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔