Friday, April 19, 2024

بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے ’’ مشن سب ورژن ایکشن ‘‘ پر کام شروع کردیا

بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے ’’ مشن سب ورژن ایکشن ‘‘ پر کام شروع کردیا
June 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستانی اداروں کے خلاف بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے ’’ مشن سب ورژن ایکشن ‘‘ پر کام شروع کردیا۔ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے علی وزیر، محسن داوڑ اور منظور پشتین کے ذریعے پشتون نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف ورغلانے کی سازش ناکام ہونے کے بعد ملک کے اندر تین بڑے مافیاز کو استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے،اہم خبر روزنامہ نائنٹی ٹیو نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کی ایک اورگھناؤنی سازش بے نقاب ہو گئی  ، ذرائع کے مطابق را اور این ڈی ایس نےپاکستان میں امن خراب کرنے کیلئے پلان ’’مشن سب ورژن ایکشن‘‘ پر کام شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی ایم کی حمایت میں نوجوان طالبات اور مختلف این جی اوز کی لڑکیوں کو بھی بھاری فنڈنگ کی گئی ہے ، ڈرگ اور اسلحہ مافیا کوبھاری فنڈنگ بھی کر دی گئی،اس حوالے سے کابل میں را کی سرپرستی میں دو اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبات کو مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا خواتین کو استعمال کرنے کا مقصدیہ بھی ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں اس کو بنیاد بنا کر پشتونوں کو ورغلایا جائے گا۔