Thursday, September 19, 2024

بھارت اور افغان ایجنسیوں نے بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو متحرک کردیا

بھارت اور افغان ایجنسیوں نے بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو متحرک کردیا
December 3, 2018
لاہور( 92 نیوز) بھارتی اور افغان ایجنسیوں  نے  بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو متحرک کردیا،ذرائع کے مطابق  پاکستان میں کام کرنےو الے چینی شہری اور اہم ترین اداروں کے سربراہاں ہدف ہیں جبکہ حساس اداروں نے اس بارے ثبوت ملنے کے بعد  سخت کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔ صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال  کو خراب کرنے کے لیے ہمسایہ ملک بھارت اور افغانستان  متحرک ہوگئے ، بھارت اور افغانستان   کا خفیہ ایجنسیوں کےساتھ مل کر خوفناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ان ممالک نے کالعدم تنظمیوں کو بلوچستان کے اضلاع  مستونگ ،کوئٹہ،کچلاک،قلعہ سیف اللہ،خضدار،اوروڈ میں متحرک کرنا شروع کردیا ہے ۔ این ڈی ایس ، را نے دیگر غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں   نے اس  حوالے سے پاکستان کے خلاف کام انتہائی تیز کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن  میں بھاری فنڈنگ  بھی کی جارہی ہے بلکہ بھارت اور افٖغانستان  سے پچھلے دو سالوں میں ٹرینڈ افراد کو خصوصی طور پر بلوچستان میں بھی بھیجا گیا ہے جن کو صوبہ میں نہ صرف دوبارہ سے خفیہ کیمپس بنانےبلکہ پاکستان میں دوبارہ دہشتگردی کو پھیلانے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔ ملک کے حساس اداروں کو اس حوالے سے نہ صرف اہم ثبوت ملے ہیں بلکہ اداروں کی جانب سے سخت ترین کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔