Thursday, April 25, 2024

بھارت اور اسرائیلی لابیز کے زیر اثر آنے کے بعد نوازشریف فوج کے خلاف ہو گئے ، فواد چودھری

بھارت اور اسرائیلی لابیز کے زیر اثر آنے کے بعد نوازشریف فوج کے خلاف ہو گئے ، فواد چودھری
December 27, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا بھارت اور اسرائیلی لابیز کے زیر اثر آنے کے بعد نوازشریف فوج کے خلاف ہو گئے۔ اجمل قادری نے سب کچا چٹھا کھول دیا۔

فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کو شہباز شریف کی مل میں بھرتی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ اپوزیشن کو وزیراعظم کے مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی دکھانے کی  بھی صلاح دے دی۔

فواد چودھری بولے وزاعظم بھی پارلیمنٹ کے ذریعے ملکی معاملات حل کرانے پر یقین رکھتے ہیں۔ نیشنل ڈائیلاگ ضرور ہونے چاہئیں لیکن شخصیات کے لئے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لئے۔

فواد چودھری نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار گزشتہ حکومتوں کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔