Wednesday, April 24, 2024

بھارت اور آسٹریلیا کل دوسرے ون ڈے میں مدمقابل

بھارت اور آسٹریلیا کل دوسرے ون ڈے میں مدمقابل
March 4, 2019
ناگپور  ( ویب ڈیسک ) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ، بھارتی ٹیم نے کینگروز کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے ون ڈے میں شاندار کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑی دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ دوسری جانب کینگروز بھی دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے  پرجوش ہیں ۔