Tuesday, May 21, 2024

بھارت اندرونی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، شاہ محمود

بھارت اندرونی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، شاہ محمود
December 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت میں متنازع قانون کیخلاف شدید احتجاج جاری ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اندرونی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے کوئی فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے۔ دنیا کو تمام تر صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دو روز قبل بھی بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو اسے مناسب اور بھرپور جواب ملے گا۔ کل جو بھارت نے اشتعال انگیزی کی اس پر  ہماری فورسز نے اسکا الحمدللہ بھرپور جواب دیا ہے، انکی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ 12 دسمبر کو سلامتی کونسل کے صدر کو ایک نیا خط لکھا جس میں تحفظات اور ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا تھا۔۔اس وقت امتیازی قانون citizens Amended ایکٹ 2019 کے خلاف دس سے زیادہ ہندوستان کی ریاستوں میں شدید احتجاج جاری ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہمقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 140 روز ہو گئے ہیں، مودی سرکار خطرناک کھیل، کھیل رہی ہے جس سے پورے خطے کا امن متاثر ہو رہا ہے۔