Friday, April 19, 2024

بھارت اندرونی سیاست میں پاکستان کو نہ گھسیٹے،فواد چودھری

بھارت اندرونی سیاست میں پاکستان کو نہ گھسیٹے،فواد چودھری
September 23, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے  کہا کہ  مودی سرکاری پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے ۔ بھارت اندرونی سیاست میں ہمیں نہ گھسیٹے۔ وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  بھارت سوچتا ہے پاکستان کو کمزور کر کے آگے بڑھ سکتا ہے تو ایسا نہیں ہوگا۔ بلدیاتی نظام پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام آئین کی بنیادی شرط پوری نہیں کرتا ،جب تک اسے تبدیل نہ کیا گیا معاملہ آگے نہیں بڑھے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق پنجاب حکومت میں شامل زیادہ تر لوگ جیلوں سے نہیں بچ پائیں گے ،نوازشریف قوم کا پیسہ واپس کر دیں تو ان سے لڑائی ختم ہو جائے گی۔