Monday, May 13, 2024

بھارت ، انتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ پھر بے نقاب ہو گیا

بھارت ، انتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ پھر بے نقاب ہو گیا
September 10, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) اکھنڈ بھارت صرف انتہا پسند ہندوؤں کا ہے ، مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔   انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے  تبریز انصاری کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کردی گئی جس میں کہا گیا کہ تبریز کی موت  تشدد کی بجائے دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ۔ ریاست جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کا نشانہ بننے والے مسلمان نوجوان کو موت کے بعد بھی انصاف نہ مل سکا، تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں اس کی موت کی وجہ تشدد نہیں بلکہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق تبریز انصاری کے سر میں خون کا اخراج جان لیوا نہیں تھا۔ بھارتی پولیس نے رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے فوری طور پر گیارہ ملزمان پر سے قتل کی دفعہ ہٹا دی، ان پر اب صرف ہجومی تشدد کا الزام باقی رہ گیا ہے۔ تبریز انصاری کو 18 جون کو ہندو انتہا پسندوں نے اٹھارہ گھنٹے تک بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، اس دوران تبریز کو ہندو مذہبی نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا گیا تھا۔ واقعہ میڈیا پر آنے پر بھارتی پولیس حرکت میں آئی جس نے تبریز کی بیوہ کی درخواست پر تشدد میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔