Wednesday, May 15, 2024

بھارت امریکاکا معاون ، پاک امریکا تعلقات دیر پا ہیں ، خورشید قصوری

بھارت امریکاکا معاون ، پاک امریکا تعلقات دیر پا ہیں ، خورشید قصوری
January 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے امریکا کے نئے صدر ، پاک امریکا تعلقات اور امریکا بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں بھارت امریکا کا معاون ہے،پاکستان اور امریکا کے تعلقات دیرپا ہیں۔

92 نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے  سابق وزیر خارجہ  نے کہا کہ جوبائیڈن کے دور حکومت میں پاکستان کو فائدہ ہی ہو گا ، ایران کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور فائدہ پاکستان کو ہو گا ۔

خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ٹرمپ دور میں تھوڑے ترش ہوئے اب بہتر ہو سکتے ہیں ،جوبائیڈن کیلئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے،جب کوئی بڑا ملک مشکل میں پڑتا ہے تو بہت سے دیگر کو بھی لپیٹ لیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرنی چاہیے جوبائیڈن اپنے مشن میں کامیاب ہوں انکا مشن سب کو اکٹھا کرنا ہے ۔