Monday, May 6, 2024

بھارت افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے ، گلبدین حکمت یار

بھارت افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے ، گلبدین حکمت یار
October 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے نریندر مودی کو دوٹوک پیغام میں کہا بھارت افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے۔ افغان جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ حزب اسلامی افغانستان گلبدین حکمت یار نے کہا پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں۔ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکا کو افغانستان سے جانا ہو گا۔ امریکی موجودگی میں افغانستان میں امن ممکن نہیں۔ گلبدین حکمت یار نے کہا بھارت اور ایران افغان صدر اشرف غنی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ افغان جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ بھارت نے سویت انخلاء کے بعد نجیب حکومت کو سپورٹ کیا۔ میں آج بھارت کو کہتا ہوں کہ وہ اپنے ماضی کی غلطیوں کو مت دوہرائے۔ پاکستانی حمایت کے بغیر امریکا طالبان معاہدہ ہو پاتا نہ بین الافغان مذاکرات ہوتے۔ سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغانوں کو ایک غیرجانبدار جگہ پر غیرجانبدار مذاکرات کرنا ہوں گے ۔ امید ہے مستقبل میں پرامن اور خوشحال پاکستان اور افغانستان ہوں گے۔