Saturday, May 11, 2024

بھارت افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنے سے باز رہے ، گلبدین حکمت یار

بھارت افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنے سے باز رہے ، گلبدین حکمت یار
August 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے بھارت افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔

گلبدین حکمت یار نے بھارت کو سخت انتباہ جاری کر دیا ۔ انہوں نے کہا بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔ بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لئے افغان سرزمین استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ بعض امن دشمن نہیں چاھتے کہ افغانستان میں مضبوط و ستحکم مرکزی حکومت بنے۔ سربراہ حزب اسلامی  نے کہا کہ بعض غیر ملکی دشمن ایجنسیاں افغان عوام کو بغاوت پر اکسانے میں مصروف ہیں۔

سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں دیرپا امن کے لئے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو بھی سراہا۔