Friday, April 19, 2024

بھارت اب وائرل  بخار کی زد میں آگیا

بھارت اب وائرل  بخار کی زد میں آگیا
September 21, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈیا میں ہر دوسرے روز تواتر سے کسی شہری قصبے یا دیہاتوں میں وائرل بخار کی خبریں سننے کو ملتی ہیں اور بے چارے  لوگ ہر جگہ بیمار ہورہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی دارالحکومت  دہلی میں مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری چکنگنیا پھیلا ہوا ہے۔ قریب ہی واقع ہریانہ میں ملیریا جنوب کی جانب جائیں تو بنگلور چکنگنیا اور ملیریا دونوں ہی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں۔ کولکتہ میں ڈینگی جبکہ اتر پردیش کے ہسپتالوں میں لوگوں کی بڑی تعداد بخار کے باعث پڑی ہے۔ بی بی سی کو دہلی میں واقع انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 40 لیبارٹریز میں ایک ماہ میں ایک ہزار تک خون کے نمونے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ جنوری سے اب تک 12 فیصد نمونوں میں ڈینگی پایا گیا ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ ہے۔ اور جولائی سے اب تک 10 فیصد میں چکنگنیاپایا گیا ہے۔ اور بارشوں کے بعد سے ان لیبارٹریز میں خون کے نمونوں کے ٹیسٹ کرنے کی تعداد بھی دگنی کر دی گئی ہے۔