Tuesday, May 7, 2024

بھارت آگرہ،لکھنو،علی گڑھ کانام تبدیل کرنے کیلئے تیار

بھارت  آگرہ،لکھنو،علی گڑھ کانام تبدیل کرنے کیلئے تیار
November 10, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت میں مذہبی تعصب اور انتہاپسندی عروج پر پہنچ گئی۔  بھارت آگرہ ،لکھنو،علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے  پر بھی تیار ہو گیا ، شرپسند مودی سرکار فیض آباد، الہٰ آباد اور احمد آباد کا نام تبدیل کرنے کے بعد آگرہ، لکھنو اور علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری میں لگ گئی۔ دنیا کے سامنے سیکولرازم کا نقاب اوڑھے، امن و آشتی کا راگ الاپنے والا بھارت مذہبی تعصب کی تمام حدیں پار کر گیا۔ شرپسند مودی سرکار بھارت سے مسلمانوں کا تشخص مٹانے کے درپے ہے۔ بھارتی سرکار ایک ایک کر کے تمام  شہروں کے اسلامی نام تبدیل کرنے لگی، الہٰ آباد، فیض آباد کا نام تبدیل کرنےکے بعد مودی سرکارنے اب علی گڑھ، لکھنو اور آگرہ کا بھی نام بدلنے کا اشارہ دے دیا۔ دوسری جانب  ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی کا کہنا ہے کہ  احمدآباد کا نام تبدیل کرکے کرناوتی رکھنے جا رہے ہیں ۔ شہروں کے اسلامی مٹانے کے علاوہ بھارت سرکار نے تقسیم ہند کے وقت بھارت سے پاکستان اور چین جانیوالے مہاجرین کی بھارت میں جائیدادوں کو دشمن کی جائیدادیں قرار دے دیا۔ کہتے ہیں دشمن کی  جائیدادوں کو بیچ کر مالی خسارہ پورا کریں گے۔ چین اور پاکستان چلے جانے والے افراد کی ملکیت رہنے والے ان اثاثوں کی مالیت 55 ارب پاکستانی روپوں سے زائد ہے ۔