Friday, April 19, 2024

بھارت آج 88 پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستان کے حوالے کرے گا

بھارت آج 88 پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستان کے حوالے کرے گا
June 21, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت 113 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے بعد بھارتی حکومت نے بھی 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماہی گیروں کی دوطرفہ رہائی کا عمل دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان گفتگو کے بعد عمل میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی حراست میں پاکستانی ماہی گیروں کو گجرات کی دو مختلف جیلوں میں رکھا گیا تھا۔ رہائی کے بعد پاکستانی ماہی گیروں کو آج کسی بھی وقت واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پاکستانی سفارتی حلقوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ماہی گیروں کو 21 اور 22 جون کو دو مرحلوں میں پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ 88 ماہی گیروں کی پاکستان حوالگی کے بعد بھی 53 پاکستانی ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید رہ جائیں گے جبکہ دوسری جانب پاکستانی جیلوں میں ابھی بھی 300 کے قریب بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔ یہ بات واضح رہے کہ ایک سال کے عرصے کے دوران پاکستان 1200 بھارتی ماہی گیروں اور ان کی 57 کشتیوں کو چھوڑ چکا ہے۔