Wednesday, May 8, 2024

بھارت: 74سالہ راہبہ کیساتھ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار، واقعہ میں ملوث8دیگر ملزم بھی گرفتار ہو چکے ہیں:بھارتی پولیس

بھارت: 74سالہ راہبہ کیساتھ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار، واقعہ میں ملوث8دیگر ملزم بھی گرفتار ہو چکے ہیں:بھارتی پولیس
May 9, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے معمر راہبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مرتکب گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے گزشتہ رات ایک ریلوے سٹیشن سے مشتبہ مرکزی ملزم ملون سرکاراور ایک دوسرے شخص کو حراست میں لیا۔ بھارتی پولیس اس سے پہلے اجتماعی زیادتی کے چھ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرچکی ہے۔ ملزمان نے رواں برس مارچ میں پہلے عیسائی راہباو¿ں کی خانقاہ کو لوٹا پھر ایک چوہتر سالہ راہبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارت میں حالیہ مہینوں میں کلیساو¿ں اور عیسائی اداروں پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے عیسائی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔